بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے علاقے ڈی سی کالونی میں ایک گھر کے اندر رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات رپورٹ ہوئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ تھانہ کینٹ کے علاقہ ڈی سی کالونی کاغان بلاک کے رہائشی انور سندھو کے اہلخانہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلیے کامونکی گئے ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گھر والوں کی عدم موجودگی میں نامعلوم ہیلمٹ پوش چور گھر میں داخل ہوئے اور لاکرز توڑ کر 197 تولے سونا اور 38 لاکھ 35 ہزار نقدی چرا کر باآسانی فرار ہوگئے۔

اہلخانہ کے مطابق مجموعی طور پر 4 کروڑ 38 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ پولیس نے خاتون غلام فاطمہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔

چند روز قبل ڈسکہ میں گلوٹیاں موڑ پر دن دیہاڑے چوری کی انوکھی واردات رپورٹ ہوئی تھی۔ وارادات میں ایکسیویٹر کرین، ٹریکٹر ٹرالیاں اور بھاری مشنری کا استعمال کیا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ چوروں نے پلازہ کے اطراف سے 45 ٹرالی مٹی چوری کر لی، چور 2 لاکھ اینٹ بھٹہ خشت، 6 دروازے اور 8 درخت کاٹ کر لے گئے۔

صدر پولیس نے پلازہ مالکن روبینہ کوثر کی مدعیت میں واردات کا مقدمہ درج کیا تھا۔

اس سے قبل، مری کے نواحی علاقے میں بینک میں 55 لاکھ روپے کی چوری کی واردات سامنے آئی تھی جس میں زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا چوری کی گئی تھیں۔

چوری کا مقدمہ تھانہ مری سٹی میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے بتایا تھا کہ بینک میں واردات کرنے والے چوروں کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں