گجرانولہ : پہلوانوں کے شہر کے مشہور بٹیر اور چڑوں کے نام پر ریستوران مالکان مبینہ طور عوام کو مکروہ اور حرام پرندے کھلا کر مال کمانے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام ’ذمہ دار کون‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گجرانوالہ کے مشہور سیالکوٹی دروازے پر موجود مشہورو معروف ریستوران اپنے گاہکوں کو چٹے کےنام پرمبینہ طور لالی نامی پرندہ کھلایا جارہاہے‘ جو کہ مکروہ ہے۔
پاکستان فوڈ اتھارٹی کے نمائندے امین داؤد بھی اس موقع پرذمہ دار کون کے اینکر علی رضا ن کے ساتھ موجود تھے ۔۔ ٹیم نے پروگرام کے دوران انکشاف کیا ہے کہ پنجاب بھر میں اس چڑے اور بٹیر کی جگہ عوام کو لالی اور دیگر حرام اور مکروہ پرندے کھلا رہے ہیں۔
اس کے بعد کیا ہوا پروگرام دیکھئے
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔