گوجرانوالہ میں اسکول طالبات سے مبینہ زیادتی کے الزام میں ٹیچر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم عمران سلیم کے موبائل فون سے طالبات کی نازیبا ویڈیوز موجود تھیں جن کی بنیاد پر وہ طالبات کو بلیک میل کرتا تھا۔
ملزم کالونی کے سرکاری اسکول میں کینٹین چلاتا ہے اور کئی طالبات کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ متاثرہ طالبات کے والدین کی مدعیت میں ملزم کے خلاف 5 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچیوں کےگھر جاکر والدین اور طالبات سے ملاقات کی۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے متاثرہ والدین کو بھرپور انصاف فراہمی کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ درندہ صفت ملزم نے بچیوں کیساتھ گھناؤنا فیل کیا اسے سخت سےسخت سزادلوائیں گے۔