جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

گوجرانوالہ کے نجی اسکول سے طالب علم کی لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

گوجرانوالہ کے نجی اسکول میں نویں جماعت کے طالب علم کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق طالب علم اویس کی بہن نے بتایا کہ اس نے بیہوشی کی حالت میں بتایا، کلاس میں طبیعت خراب ہوئی تو اسکول انتظامیہ نے کھانے کے لیے گولیاں دیں جسے کھاتے ہی اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

اویس کو طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا۔

- Advertisement -

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالب علم کو کوئی چیز نگلتے اور پانی پیتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واش روم ایریا میں لاش دیکھ کر اسکول انتظامیہ نے اطلاع دی، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد حتمی رائے دی جائے گی۔

پولیس نے پرنسپل، اس کے بیٹے اور تین ساتھی طلبا کے خلاف واقعے کا مقدمہ مدعی کے بھائی کی مدعیت میں درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق میرا بھائی اسپورٹس مین اور پوزیشن ہولڈر تھا، بھائی کو حسد کی بنا پر قتل کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں