ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

پنجاب میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب کے شہر گجرات میں گھر سے شیمپو کی بوتل چوری ہونے پر پڑوسی نے مقدمہ درج کروا دیا۔

تھانہ رحمانیہ میں 500 روپے کی شیمپو کی بوتل چوری ہونے کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او نے بتایا کہ توقیر نے 15 پر کال کی تھی اس لیے مجبوراً مقدمہ درج کرنا پڑا۔

پولیس نے کہا کہ شہری توقیر نے 15 پر کال کی اور بتایا کہ ہمسائے کے گھر سے بوتل چوری ہوگئی، توقیر کے مطابق اسد کے گھر سے عورت نے شیمپو کی بوتل چوری کی۔

یہ بھی پڑھیں: کمسن لڑکے نے شیمپو کی بوتل سے ہیلی کاپٹر بنا ڈالا!

اگست 2024 میں حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حسیکو) کا ایک کارنامہ سامنے آیا تھا جس میں اس نے 4 سال قبل انتقال کر جانے والے شخص پر بجلی چوری کا پرچہ مقدمہ کیا تھا۔

پولیس یونس مسیح کو گرفتار کرنے پہنچی تھی تو اہل خانہ نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ تھما دیا تھا جس پر پولیس ٹیم حیران رہ گئی تھی۔

یونس مسیح کا اکتوبر 2020 میں علالت کے باعث انتقال ہو گیا تھا جبکہ ان کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ 3 اگست کو تھانہ قاسم آباد میں درج کیا گیا۔

بیوہ یونس مسیح کا کہنا تھا کہ میرے مرحوم شوہر پر بجلی چوری کا پرچہ کاٹ دیا گیا، میرے گھر پولیس آئی کہ آپ کے شوہر کو گرفتار کرنا ہے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ مجھے کہا جا رہا ہے کہ اپنے شوہر کی ضمانت کراؤ، مجھے انصاف دیا جائے اور مرحوم شوہر پر درج مقدمہ ختم کیا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں