The news is by your side.

Advertisement

گوجرانوالہ : پولیس کی کاروائی تین سالہ بچہ بازیاب

گوجرانوالہ: پولیس نے اغواء ہونے و الا تین سالہ بچے کو بارہ گھنٹے بعد بحفاظت بازیاب کرلیا.

تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقے سوئی گیس روڈ سے گذشتہ روز اغوا ہونے والے تین سالہ عبداللہ کو پولیس نے بارہ گھنٹے میں بازیاب کروالیا.

ایس پی سول لائن ندیم کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز تین سالہ عبداللہ اپنے گھر کے باہر کھیل رہا تھاکہ اچانک غائب ہو گیا،اہل خانہ نے تلاش کے بعد پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بچے کو کھیالی کے علاقہ سے بازیاب کر لیا.

ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک اغواکار کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری عمل میں لانے کے لیے اس کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا.

ایس پی سول لائن نے بچے کی بازیابی پر تھانہ سول لائن کے لیے اسناد اور نقدانعا م کا بھی اعلان کیا ہے.

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں