اشتہار

ایس او پیز کی خلاف ورزی، زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سمیت مختلف مارکیٹیں سیل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کے بعد گل پلازہ سیل کردیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول نے بتایا کہ سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت  کی جانب سے  عوام کی آسانی کے لئے لاک ڈاؤن میں نرمی  کے بعد تیسرے روز بھی عوام لاپروا نظرآئے،   ایس او پی کی خلاف ورزی پر گل پلازہ بھی سیل کردیا گیا، اسسٹنٹ کمشنر اسمابتول کا کہنا ہے کہ گل پلازہ ،ارحم شاپنگ سینٹر ایس او پی کی خلاف ورزی پر سیل کیا، ان جگہوں پر سینی ٹائزر، ماسک اوردستانوں کااستعمال نہیں کیا جارہا تھا۔

دوسری جانب ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر طارق روڈ پر 3دکانیں جبکہ عبداللہ ہارون روڈ پر 4 مارکیٹیں بھی سیل کردی گئیں۔

مزید پڑھیں : احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی : زینب مارکیٹ سمیت تین تجارتی مراکز سیل

- Advertisement -

کمشنرکراچی کا کہنا ہے کہ پہلےدن ہی دکانوں کودورہ کیاتھا،ایس اوپی پرعمل نہیں ہورہاتھا، ہم نےایس اوپی پرعمل کےلیےدکانداروں کو2دن دیےتھے، اگردکان دارایس اوپی پرعمل کریں گےتوکارروائی نہیں ہوگی، دکانداروں کودکانیں کھولنےسے متعلق پلان دینا ہوگا۔

اس سے قبل ضلعی انتظامیہ نے ایس او پی کی خلاف ورزی پر زینب مارکیٹ کوسیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ سماجی فاصلے کی بھی خلاف ورزی کی جا رہی تھی اور دکاندار اورخریدار وں نے ماسک بھی نہیں پہنے ہوئےہیں جبکہ دکانداروں نے کہا کہ ہم ایس او پی پر مکمل عملدرآمد کررہے تھے۔

گذشتہ روز کمشنرکراچی افتخارشلوانی نے کہا تھا کہ تاجربرادری سےاپیل ہےحکومتی ایس اوپیزپرعملدرآمدکرائیں، ماسک کےبغیرکسی کوشاپنگ نہیں کرنے دیں گے، تاجربرادری خود سے ایس اوپیز پر عمل کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں