The news is by your side.

Advertisement

جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے، عائشہ گلالئی کا مطالبہ

بھکر: تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا مطالبہ کردیا، اُن کا کہنا تھا کہ مسلسل نظر انداز کرنے اور محرومیوں کی وجہ سے اس حصے کو علیحدہ صوبہ بنایا جائے۔

بھکر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھاکہ ووٹ کی عزت کی بات کرنے والوں نے اس کا تقدس خود پامال کیا، نوازشریف اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر گذشتہ روز حملہ کروایا اور وہ مجھ پر تیزاب بھی پھکوا سکتے ہیں کیونکہ تحریک انصاف کے چیئرمین بانی ایم کیو ایم 2 بن چکے، اس لیے اب مجھے بہت سے خدشات ہیں۔

مزید پڑھیں: عائشہ گلالئی کی نہال ہاشمی کے خلاف قانونی درخواست

عائشہ گلالئی نے مطالبہ کیا کہ  جنوبی پنجاب کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے اس لیے اس علاقے کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حق میں ہوں کیونکہ صوبائی حکومت کی توجہ صرف اپر پنجاب تک ہی محدود ہے۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کی منحرف رکن قومی اسمبلی جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں، گذشتہ روز وہ جب بہاولپور پہنچی تو پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے اُن کے قریب انڈے اور ٹماٹر پھینکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد

واضح رہے کہ یکم اگست 2017 کو عائشہ گلالئی نے پریس کانفرنس کے دوران پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے عمران خان پرسنگین الزمات عائد کیے تھے۔

جس کے بعد 28 اگست کو پاکستان تحریک انصاف نے عائشہ گلالئی کی پارٹی رکنیت منسوخ کردی تھی جبکہ انہیں ڈی سیٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا تاہم ای سی پی نے  عمران خان کی درخواست مسترد کردی تھی۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں