اسلام آباد : وزیراعظم نوازشریف آج ایک روزہ دورےپرسعودی عرب روانہ ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق قطر اور خلیجی ملکوں میں بڑھتی کشیدگی کم کیلئے پاکستان متحرک ہیں، وزیراعظم نوازشریف آج اہم مشن پرسعودی عرب جائیں گے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف اعلیٰ سعودی قیادت سے ملاقاتوں میں خلیجی ممالک کے حالیہ تناؤ پر بات چیت کریں گے ۔
وزیراعظم نوازشریف ایک روزہ دورہ مکمل کرکے کل واپس آئیں گے۔
مزید پڑھیں : قطرمیں فوجی دستے نہیں بھیج رہے، ترجمان دفترخارجہ
گزشتہ روزترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ غیرملکی میڈیا میں گردش کرنے والی ایسی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جو ایک مہم کے زریعے چلائی جا رہی ہیں جس کا مقصد پاکستان اور خلیج میں برادر ممالک کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنا ہے۔
خیال رہے اس سے قبل غیر ملکی میڈ یا نے دعویٰ کیا تھا کہ قطر اور سعودی عرب میں تنازعے کے بعد پاکستان نے قطر میں اپنی فوج بھیج دی ہے جو قطری حکومت کی معاونت اور تحفظ کریں گے۔
سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نےقطرسےسفارتی تعلقات منقطع کردیے
واضح رہے کہ قطر کے ساتھ سعودی عرب سمیت 7 عرب ممالک نے سفارتی تعلقات ختم کردیئے تھے اور قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے قطر پر اپنی زمینی، فضائی اور سمندری سرحدوں کو بند کردیا تھا