پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

خلیجی ممالک ‘نیٹ فلکس’ کے خلاف کیا کرنے جارہے ہیں؟

اشتہار

حیرت انگیز

خلیجی ممالک نے ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ‘نیٹ فلکس’ سے بڑا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کی ایک کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں یہ مطالبہ سامنے آیا جس میں پروگراموں کے نام لیے بغیر کہا گیا کہ اسٹریمنگ سروس پر کچھ پروگرام ’اسلامی اور معاشرتی اقدار اور اصولوں کے خلاف ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم سے ایسا مواد نشر کر رہا ہے، جس سے خلیجی ممالک میں میڈیا مواد سے متعلق کے نافذ اصول و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہوتی ہے۔

- Advertisement -

خلیج کونسل کے اراکین نے کا کہنا تھا کہ یہ مواد ”اسلام اور معاشرتی اقدار کے اصولوں سے متصادم ہے۔” ان ممالک نے اس متنازعہ مواد کے نہ ہٹائے جانے کی صورت میں نیٹ فلکس کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی دھمکی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دی گرے مین کی زبردست کامیابی کے بعد نیٹ فلکس کا اہم اعلان

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے اپنے سرکاری چینلز پر اس حوالے سے بیان جاری کیا۔

نیٹ فلکس کی جانب سے فوری طور پر اس معاملے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات نے رواں سال جون میں ڈزنی کی اینی میٹڈ فلم ‘ لائٹ ایئر’ پر پابندی عائد کi تھی جس میں ہم جنس پرستی والے کچھ مناظر شامل تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں