اسلام آباد: سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیاں توڑنے والے گلو بٹ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی، سیاست میں سارے چور ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گلو بٹ نے کہا کہ کسی جماعت کا نہیں پاکستان کا کارکن ہوں، نواز شریف کا ساتھ دینا غلطی تھی۔
انہوں نے کہا کہ کسی پارٹی کا حصہ نہیں رہا میں سماجی کارکن ہوں، سیاست میں سارے چور ہیں کوئی بھی مخلص نہیں، ماڈل ٹاؤن میں 14 افراد کو میں نے قتل نہیں کیا۔
دیکھیں ویڈیو:
پیپلزپارٹی رہنما شوکت بسرا نے گلو بٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گلو بٹ میاں صاحبان کا سہولت کار ہے، گلو بٹ کو ساری عمر جیل میں ہونا چاہیے تھا۔
یہ پڑھیں: سانحہ ماڈل ٹاؤن کا ملزم گلوبٹ جیل سے رہا
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ نے گلوبٓٹ کے خلاف کیس کمزور رکھا، گلوبٹ کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات نہیں لگیں، گلوبٹ مائنڈ سیٹ ہے ہر ادارے میں ہے۔
دیکھیں ویڈیو:
این اے 120 میں شکست کے سوال پر شوکت بسرا نے کہا کہ 2018ء میں وفاق اور پنجاب میں حکومت بنا کر دکھائیں گے۔
واضح رہے کہ گلو بٹ کو سزاؤں میں کمی اور معافی کے بعد 29 ماہ کی قید کاٹنے کے بعد کوٹ لکھپٹ جیل سے رہا کردیا گیا تھا۔