تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

”گلی بوائے“ کے گلوکار کی پُراسرار موت

ممبئی: 2019 میں بننے والی بالی وڈ فلم ”گلی بوائے“ کے گلوکار دھرمیش پرمار المعروف ایم سی توڑ فوڑ 24 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار دھرمیش پرمار کی اچانک موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ انہوں نے ”گل بوائے“ کے لیے گانا ”انڈیا 19“ گایا تھا۔

فلم کے مرکزی کردار رنویر سنگھ اور سدھانت چترویدی نے گلوکار کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رنویر سنگھ نے انسٹا گرام اسٹوری پر دھرمیش پرمار کی تصویر کے ساتھ ٹوٹے ہوئے دل کا ایموجی لگایا ہے جب کہ سدھانت چترویدی نے ایم سی ٹوڈ فوڈ کے ساتھ ہونے والی چیٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔

زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو بھارتی اسٹریٹ ریپرز ڈیوائن اور نیزی کی زندگیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا۔ یہ ممبئی کی کچی بستیوں سے تعلق رکھنے والے ریپرز کی کہانی مبنی تھی۔

سدھانت چترویدی نے اس فلم میں اپنے استاد ایم سی شیر کا کردار ادا کیا تھا۔ اس میں اداکارہ عالیہ بھٹ، کالکی کوچلن، وجے ورما، امروتا سبھاش، اور وجے راز بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئے۔

کچھ روز قبل بالی وڈ کے معروف فلم ہدایت کار گریش ملک کا نوجوان بیٹا رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے گر کر ہلاک ہوگیا تھا۔

ہدایت کار گریش ملک کے بیٹے منان کی ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع گھر کی پانچویں منزل سے گر کر موت ہوئی تھی۔

منان ہولی کھیلنے کے بعد گھر واپس آیا تھا۔ اسے عمارت سے گرنے کے فوری بعد کوکیلا بین امبانی اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زندہ نہیں بچ سکا۔

Comments

- Advertisement -