منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

خاتون نائب صدر پر قاتلانہ حملہ، ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ارجنٹائن کی نائب صدر کرسٹینا فرنانڈیز قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئیں۔

حملہ آور نے نائب صدر پر پستول تان کر نشانہ لگایا لیکن خوش قسمتی سے گولی نہ چلی اور اپنے اقدام میں ناکام ہونے پر ملزم کو وہاں موجود لوگوں نے پکڑ لیا۔

یہ واقعہ دارالحکومت بیونس آئرس میں اس وقت پیش آیا جب نائب صدر اپنے حامیوں کے درمیان موجود تھیں۔ وہ عدالت سے جب گھر پہنچیں تو ان کے بڑی تعداد میں ان کے حامی وہاں موجود تھے۔

اسی اثنا میں ایک شخص نائب صدر کے قریب آیا اور بالکل چہرے کے سامنے پستول رکھ کر فائر کیا لیکن گولی نہ چلی اور اچانک صورتحال کو بھانپتے ہوئے لوگوں نے حملہ آور کو جکڑ کر کرسٹینا فرنانڈیز کو حصار میں لے لیا۔

بتایا گیا ہے کہ پستول میں 5 گولیاں موجود تھیں تاہم خوش قسمتی سے گولی فائر نہیں ہوئی اور نائب صدر بال بال بچ گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں