گوجرانوالہ: ماڈل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے علاقہ غیر سے اسمگل ہونے والے اسلحےکی بھاری کھیپ پکڑتے ہوئے دو بھائیوں سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ غیر سے تین افراد اسلحے کی بھاری کھیپ لے کر گوجرانوالہ لارہے ہیں، جس پر مقامی پولیس نے بس اسٹینڈ کے اردگرد پولیس اہلکار تعینات کر کے چیکنگ کا عمل شروع کردیا تھا۔
پڑھیں: مختلف شہروں میں کومبنگ آپریشن، متعدد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد
پولیس افسران نے گرفتار ملزمان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملزمان میں دو سگے بھائی نجیب اللہ، کلیم اللہ اور تیسرا شخص ہارون کو گرفتار کیا گیاہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل سے ہے۔ پولیس نے اسلحہ قبضے میں لے کر تینوں ملزمان سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔