تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

دکان میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، 2 سالہ بچی سمیت 3 افراد قتل

بنکاک : تھائی لینڈ میں نقاب پوش مسلح شخص نے شاپنگ سینٹر میں فائرنگ کرکے 2 سالہ بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے لوپبوری کے رابنسن نامی شاپنگ مال میں واقع صرافہ شاپ میں مسلح ڈاکو نے ڈکیتی کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔

ڈاکو کا معصوم لوگوں کو قتل کرنے کا واقعہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا، سی سی ٹی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک نقاب پوش شخص پستول کے ہمراہ جیولری شاپ کی جانب آتاہے اور دکاندار پر اور ایک اور شخص پر فائرنگ کرکے کاوٓنٹر کے دوسری جانب جاکر سونے کے زیورات لوٹنے لگتا ہے۔

پولیس کمانڈر امپول بواروپون کا کہنا ہے کہ مسلح شخص نے مال میں داخل ہوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ پر بھی فائرنگ کی تھی۔

پولیس کمانڈر کے مطابق اس واقعے میں 2 سالہ بچی سمیت تین افراد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بچی کو اس وقت گولی لگی وہ اپنی ماں کا ہاتھ تھامے مال میں داخل ہورہی تھی۔

پولیس کمانڈر کا کہنا ہے کہ ہم اس مجرم کو ہر جگہ تلاش کررہے ہیں اور بہت جلد متاثرین کو انصاف ملے گا۔ساتھ ہی پولیس نے مجرم کی گرفتاری کےلیے اعلان کیا ہے کہ جو بھی مجرم کا پتہ بتائے گا اسے 1 لاکھ بھات بطور انعام دیئے جائیں گے۔

مقتولہ بچی کے والدین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لکھا کہ ‘ ہم تم سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں، ہم شرمندہ ہیں کہ تمہاری حفاظت نہیں کرسکے’۔

Comments

- Advertisement -