تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

نائجیریا میں مسلح افراد کی مسجد پر فائرنگ، 18 نمازی جاں بحق، متعدد زخمی

ابوجا : نائجیریا میں مسجد پر موٹر سائیکل مسلح افراد کی فائرنگ سے 18 نمازی جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افریقی ملک نائجیریا میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلح افراد کے دہشت گردانہ حملے جاری ہیں، جس میں سیکڑوں عام شہریوں کی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

حالیہ دہشت گردانہ حملہ صوبے بائجر کے علاقے مازا کوکا کی مسجد میں شہری فجر کی نماز ادا کررہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نمازیوں پر گولیاں برسا دیں، جس کے نتیجے میں 18 نمازی جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 7 افراد کو یرغمال بھی بنایا ہے جب کہ اردگرد موجود مقامات و اشیاء کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

پولیس افسر منڈے قریاص نے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں پر جوابی وار کرکے ایک حملہ آور کو بے بس کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نائجیریا میں موٹر سائیکل مسلح افراد کی کارروائیاں بڑھنے کے باعث انتظامیہ نے بعض شہروں میں موٹرسائیکل پر پابندی عائد کردی ہے۔

Comments

- Advertisement -