اسلام آباد : وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں دو مسلح افراد درزی کو یر غمال بناکر ساڑھے سات لاکھ روپے کے دو سو کپڑے لے اڑے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی، جہاں دو مسلح افراد نے درزی کو یر غمال بنا کر دکان کا صفایا کردیا اور ڈاکو ساڑھے سات لاکھ روپے کے دو سو کپڑے لے اڑے۔
درزی کا کہنا ہے کہ میں اس علاقے میں گزشتہ 20 سالوں سے کام کر رہا ہوں . گاہک مہنگے برانڈ والے کپڑے سلانے لاتے ہیں، خواتین کو کیا جواب دوں گا؟۔
کیتی ہوئے تین دن ہوگئے لیکن ابھی تک پولیس نے کچھ نہیں کیا، میرے پاس ایسے گاہک ہیں جو اسلام آباد اور راولپنڈی کے پوش علاقوں سے برانڈڈ اور مہنگے کپڑے لے کر میرے پاس آتے ہیں، خواتین کو کیا جواب دوں گا؟
درزیوں میں سے ایک سلمان اشرف نے بتایا کہ ڈاکووں نے ہمیں مارا پیٹا، رسیوں سے باندھا اور ہمیں خاموش رہنے کو کہا، پولیس نے واقعے کی تصدیق کی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے۔