تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

میکسیکو کے ایک فنکارنے اسلحہ پگھلا کر بیلچے بنادئیے

میکسیکو کے ایک ماہر فنکار پیڈرو ریز نے دنیا کو اسلحے کے استعمال کا ایک نیا طریقہ سکھایا ہے جس سے اموات نہیں ہوں گی۔

میکسیکو ایک ایسا ملک ہے جو کہ اسلحے کے آزادانہ استعمال کے لئے بے پناہ بدنام ہے اور ہر سال کئی افراد مارے جاتے ہیں۔ میکسیکو کے ایک آرٹسٹ پیڈرو نے اس صورتحال کے خاتنمے کے لئے ایک منفرد قدم اٹھاتے ہوئے 1،527 بندوقوں کو پگھلا کر ان سے کاشت میں استعمال ہونے والے بیلچے تیار کئے ہیں۔

پیڈرو موجودہ ثقافت کی ناکامی کی وجوہات جاننے کے لئے لئے توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں اور اس کے لئے وہ کسی قسم کے اقدامات کرتے رہتے ہیں۔ وہ ناکارہ سمجھی جانے والی اشیا میں سے قابل استعمال اشیا کو تلاش کرنے اور ان سے کارآمد اشیاء بنانے کے ماہر ہیں۔

اپنی اسی صلاحیت کی بنا پر انہوں نے سوچا کہ اسلحے سےبھی کچھ مختلف اور مثبت تیار کیا جاسکتا ہے لہذا انہوں نے ایک مہم شروع کی جس میں انہوں نے لوگوں سے ناکارہ اسلحہ جمع کیا اور بدلے میں الیکٹرانک اشیا کی خریداری کے کوپن دئیے۔


انہوں نے اپنی اس مہم کا نام ’پالاس پرو پستولاس‘ رکھا اور اس کے تحت 1،527 پستول جمع کئے جن کو پگھلا کر اتنے ہی بیلچے تیار کئے گئے۔ ان بیلچوں کو اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تقسیم کیا گیا جس کی مدد سے کم از کم 1،527 درخت اگائے جائیں گے۔

پیڈرو نے ایک مقامی جریدے کو دئیے انٹرویومیں کہا کہ ’’میری اس مہم کا مقصد یہ ثابت کرنا تھا کہ کس طرح ایک ایسی شے جو کہ موت کاذریعہ ہے اسے زندگی میں تبدیل کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -