نیویارک : سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین حملے میں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راملوث ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے پر بیان میں کہا کہ حملےمیں بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی راملوث ہے، عالمی ادارے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث بھارتی مشیرقومی سلامتی اور را کیخلاف کارروائی کریں۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کیخلاف خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پرعمل کررہا ہے، مودی کا ہندوستان اب صرف علاقائی خطرہ نہیں بلکہ یہ مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت بین الاقوامی جبرمیں مصروف ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گردی کی کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت مخالفین کے ٹارگٹڈ قتل سے لیکر انتہا پسندی اور سرحد پار سے دہشت گردی کی مہم میں ملوث ہے، مودی نے بھارت کو ریاستی سر پرستی میں دہشت گردی کے عالمی مرکزمیں تبدیل کر دیا۔
رہنما سکھ فار جسٹس نے مزید کہا کہ بھارتی ایجنسی را کی کارروائیاں جنوبی ایشیا کو خطرے میں ڈال رہی ہیں، بھارت کے انٹیلی جنس آپریٹس پرسفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں۔