بھارت کے نام نہاد سابق فوجی گورو آریا کی جانب سے ایرانی وزیر خارجہ کو گالی دی گئی جس کے بعد ایرانی سفارتخانے نے بڑا بیان جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی فوجی میجر گورو آریا نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو گالی دی اور ان کےلیے نہایت توہین آمیز ردعمل کا اظہار کیا تھا، اب اس پر بھارت میں موجود ایرانی سفارتخانے نے سخت ردعمل دیتے ہوئے بھارتیوں کو آئینہ دکھایا ہے۔
Respect for guests has a long-standing tradition in Iranian culture. We Iranians consider our guests to be "beloved by God." How about you? pic.twitter.com/T9AsKcPQoI
— Iran in India (@Iran_in_India) May 10, 2025
گورو آریا نے ٹی وی پروگرام میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی تصویر پر تبصرہ کیا کہ ’عراقچی اس کا نام ہے، یہ شخص پاکستان میں تھا وہاں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر لوگوں سے ملا اب بھارت آگیا ہے۔
⚡️BREAKING
An Indian army major calls the Iranian foreign minister "son of a pig" on national television
This video is now going Viral in Iran
The Indian government must immediately take action against this person pic.twitter.com/5cSdNCNaJs
— Iran Observer (@IranObserver0) May 10, 2025
ایرانی وزیر خارجہ کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے میجر گورو آریا نے تصویر پر نشان لگایا اور اس پر انگلش میں ‘سور’ لکھا اور کہا کہ اس آدمی کو اس ‘سور کی اولاد’ کو اس سور کو تب آنا تھا جب پہلگام حملہ ہوا۔
گورو آریا نے کہا کہ ایرانی وزیرخارجہ کو ابھی آکر جے شنکر کو ملنا تھا اور بولنا تھا کہ ڈاکٹر جے شنکر ایران آپ کے ساتھ کھڑا ہوا ہے لیکن ایسا نہیں کیا۔
دہلی میں موجود ایرانی سفارتخانے نے اس توہین آمیز حرکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مہمانوں کی عزت اور احترام ایران کی ثقافت کا حصہ ہے اور ہم ایرانی مہمان کو اللہ کی رحمت سمجھتے ہیں، لیکن خود اپنے بارے میں کیا خیال ہے؟
ایرانی عوام کو اس توہین پر شدید غصہ ہے، سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے 5 طیارے گرائے گئے تھے جس کے بعد سے ان کا فوج اور میڈیا جھوٹ کا سیلاب لے آیا ہے۔