منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

گروچرن سنگھ نے 34 دنوں سے کھانا کیوں نہیں کھایا؟ اداکار نے خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے مالی تنگ دستی پر خاموشی توڑ دی۔

گروچرن سنگھ نے مزاحیہ ڈرامہ سیریل میں ’روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کردار ادا کیا تھا اور اب ڈرامے سے علیحدگی اختیار کر چکے ہیں۔ حالیہ ہی میں اداکار اپنی گمشدگی کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے تھے۔

حالیہ انٹرویو میں گروچرن سنگھ نے انکشاف کیا کہ ان پر 1 کروڑ روپے سے زائد کا قرض ہے۔

- Advertisement -

اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے پچھلے 34 دنوں سے کھانا نہیں کھایا۔ گروچرن سنگھ پیر کے روز گروجی کے آشرم جاتے ہیں جہاں درس کے موقع پر انہیں سموسے یا روٹی مل جاتی ہے۔

’روشن سنگھ سوڈھی‘ کا کہنا تھا کہ میں روزگار تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں جبکہ کاروبار بھی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگیا، اب تھک گیا ہوں اور مجھے پیسوں کی سخت ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی روزگار مل جائے تاکہ والدین کا خیال رکھ سکوں اور اپنا قرض بھی اتار دوں، میں بینک اور ای ایم آئی کا 55 سے 60 لاکھ روپے کا مقروض ہوں جبکہ دوستوں سے بھی پیسے ادھار لے رکھے ہیں، یوں کُل قرضہ 1 کروڑ 20 لاکھ روپے ہے۔

گروچرن سنگھ رواں سال اپریل میں ممبئی جانے کیلیے دہلی میں اپنے گھر سے نکلنے کے بعد لاپتا ہوگئے تھے۔ اہلخانہ کی شکایت پر پولیس نے ان کے لاپتا ہونے کی ایف آئی آر درج کی تھی اور اداکار کو ہر جگہ تلاش کیا گیا تھا لیکن وہ کہیں نہیں مل سکے تھے، بعدازاں وہ 25 روز بعد خود گھر پہنچ گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں