ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

کراچی میں گٹکا مافیا دہشت گردوں کی مالی معاونت میں ملوث نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں گٹکا مافیا کی جانب سے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق گٹکا مافیا لیاری گینگ وار، متحدہ لندن، ایس آر اے اور بی ایل اے کی مالی معاونت میں ملوث پایا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ایس ایچ او راجہ طارق نے ٹیم کے ہمراہ پاک کالونی میں فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ اس دوران 5 سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے فیکٹری کو گھیرے میں لیا ہوا ہے جبکہ کارروائی جاری ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ سال سندھ بھر میں کٹگا مافیا کی سرپرستی کرنے والوں کی فہرست سامنے آئی تھی جس میں انکشاف ہوا تھا کہ پولیس افسران بھی مکروہ دھندے میں ملوث افراد کی پشت پناہی کر رہے ہیں۔

23 صفحات پر مشتمل رپورٹ میں 312 گٹکا فروشوں کے نام شامل تھے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پولیس افسران و اہلکار، سیاسی جماعت کے رہنما کا دست راز، جعلی صحافی اور بیٹرز گٹکا فروشوں سے وصولیاں کرتے ہیں۔

تفصیلی رپورٹ کے لیے ویڈیو ملاحظہ کیجیے: 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں