جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

دومن سے زائد گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد، تین ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا،چھاپوں کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے بھاری مالیت کا گٹکا اور ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں پولیس کا گٹکا مافیا اور منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، پولیس نے بلوچ آباد اور ابراہیم حیدری گوٹھ سے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2من سے زائد دیسی تیار کردہ گٹکا، ماوا اور ہیروئن برآمد کی گئی ہے جس کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جارہی ہے۔

- Advertisement -

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزم سکندر عرف شوکی ملزم شعیب کی منشیات فروخت کرتا ہے اور خود بھی نشے کا عادی ہے۔

گرفتار گٹکا فروش ملزمان پابندی کے باوجود علاقے میں گٹکا، ماوا فروخت کر رہے تھے، پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال رکشہ بھی تحویل میں لے لیا۔

ضلع ملیر پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سکندر عرف شوکی، محمد رمضان اور امیر احمد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں