The news is by your side.

Advertisement

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص تعمیرات کا پول کھل گیا

اسلام آباد: نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر ناقص تعمیرات کا پول کھل گیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر موجود پارکنگ ایریا کے گٹر ابلنے لگے، پارکنگ ایریا میں گٹر ابلنے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں گٹر ابلنے سے پارکنگ اسٹینڈ 14، 15 اور 16 شدید متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی جانوروں کو روکنے کےلیے تعمیر کی گئی باونڈری وال دو روز کی بارش نہ برداشت کرسکی تھی اور گرگئی تھی۔

مزید پڑھیں: نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے رن وے کے قریب باونڈری وال گرگئی

بارش کے باعث بین الاقوامی ہوائی اڈے کی 45 فٹ لمبی دیوار گرگئی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ باونڈری وال جنگلی جانوروں کی آمد روکنے کےلیے تعمیر کی گئی تھی تاکہ جنگلی جانوروں کو رن وے پر داخل ہونے سے روکا جاسکے۔

بعدازاں باؤنڈری وال کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا گیا تھا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں