جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

گوادر ایئرپورٹ کب سے آپریشنل ہو رہا ہے؟ اہم خصوصیات جانیے!

اشتہار

حیرت انگیز

 نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو یکم جنوری 2025 سے پروازوں کیلئے آپریشنل کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کراچی اور اسلام آباد سے پی آئی اے کی خصوصی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔ کراچی سے اے ٹی آر ساختہ طیارہ آپریٹ ہوگا جبکہ اسلام آباد سے ائیر بس 320آپریٹ ہو گا۔

نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو روایتی طور پر واٹر سیلوٹ پیش کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ آصف پہلی پرواز کا افتتاح کریں گے ۔

- Advertisement -

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق پی آئی اے نے نیو گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کیلئے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ پی آئی اے نیو گوادر ائیرپورٹ کیلئے اے ٹی آر اور  ائیر بس 320ساخت کا طیارہ آپریٹ کرے گی۔ ایئر بس 320طیارے کے آپریشن کیلئے آلات کو پہنچانے کیلئے منصوبہ بندی جاری ہے۔

نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر پر 55 ارب روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رن وے عالمی معیار کے مطابق بنائے گئے ہیں جس پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کرسکتے ہیں۔

 گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری کا اہم منصوبہ ہے۔ چین کے اشتراک سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرپورٹ تعمیر کیا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں