کوئٹہ: بلوچستان کے شہر گوادر میں میں کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق گوادر کسٹمز نے کوڑا کھیڑا چیک پوسٹ پر کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک سے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز اور ٹیبلٹس برآمد کرلیے۔
کسٹم حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی عمل میں لائی گئی، ملزمان نے کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرک میں 976 موبائل فونز اور ٹیبلٹس خفیہ خانوں میں چھپا رکھے تھے۔
مزید پڑھیں: کسٹمز کی گوادر میں کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد
حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فونز کی مالیت ایک کروڑ 30 روپے ہے، موبائل فونز اور ٹیبلٹس چھپانے کا ایک انوکھا انداز تھا جسے خفیہ انفارمیشن کے بعد بے نقاب کیا گیا۔
چیف کلیکٹر کسٹمز بلوچستان کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کو قبضے میں لے لیا گیا۔
واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں بھی کسٹمز گوادر نے وندر میں ٹرک پر چھاپہ مار کر 176 کلو گرام ہیروئن برآمد کی تھی، کلکٹر کا کہنا تھا کہ برآمد ہیروئن کی مالیت ایک ارب 6 کروڑ روپے سے زائد تھی۔