جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

گوادر آفت زدہ قرار ، بارش تھم جانے کی دعائیں اور مسجدوں میں اذانیں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: گوادر کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا اور بارش تھم جانے کی دعائیں اور مسجدوں میں اذانیں دی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلسل طوفانی بارشیں اور سیلابی صورتحال کے باعث بلوچستان حکومت نےگوادر کوآفت زدہ قرار دے دیا۔

شہر میں چوتھے روز بھی وقفے وقفےسےتیزبارش کا سلسلہ جاری ہے، برسات بارش تھم جانے کی دعائیں اور مسجدوں میں اذانیں دی جارہی ہیں۔

- Advertisement -

بارش اورسیلاب نے سب کچھ تہس نہس کردیا، درجنوں گھرملبے کا ڈھیر بن گئے، سڑکیں بہہ گئیں۔

شہرمکمل طور پر پانی میں ڈوب چکا ہے، سیکڑوں مکانات میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا ہے جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نقل مکانی کر کے محفوظ مقامات پر منتقل ہوچکی ہےاور آمد و رفت کے لیےکشتیوں کااستعمال کیا جارہا ہے۔

منگل سےاب تک ڈھائی سو ملی میٹر سےزیادہ بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارشوں سے سربندن اور جیونی سمیت کئی علاقےبری طرح متاثرہوئے ہیں جبکہ اب تک پچاس سےزائد گھروں اورماہی گیروں کی اسی کشتیوں کونقصان پہنچا ہے۔

بارشوں کےباعث گوادرمیں میٹرک کے پرچےمنسوخ کردیےگئے، پرچے یکم سے4مارچ تک ہونے تھے۔

بجلی کانظام تین دن بعد بھی مکمل بحال نہ ہوسکا تاہم متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اورضلعی اداروں کی جانب سےامدادی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

،بلوچستان بھر کےاسکول ایک ہفتےکے لیےبند،کوئٹہ ودیگرسردعلاقوں کےاسکول یکم مارچ کے بجائے سات مارچ کوکھلیں گے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں