تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دے دیا گیا

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع گوادر کو ٹیکس فری زون قرار دیتے ہوئے وفاقی حکومت سے بھی اسے ٹیکس فری قرار دینے کی سفارش کر دی۔

بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ضلع گوادر میں سروسز،ا یکسائز ٹیکس اور جائیداد کی منتقلی پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا، وفاقی حکومت گوادر کو اسپیشل اکنامک ڈسٹرکٹ قرار دے۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے سینیٹر کہدہ بابر نے ٹیکس فری زون سے متعلق کابینہ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے گوادر کو ٹیکس فری زون کا درجہ دے کر دیرانہ مطالبہ منظور کرلیا، وفاقی حکومت بھی وفاقی ٹیکسز میں چھوٹ دے۔

انہوں نے کہا کہ گوادر ٹیکس فری زون سے سی پیک اصل روح میں بحال ہوگا، ٹیکس فری زون سے گوادر پورٹ فعال اور سرمایہ کار راغب ہوں گے۔

Comments

- Advertisement -