اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کل!

اشتہار

حیرت انگیز

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے افتتاح کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، وزیر ہوابازی کل اس شاندار ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر ہوابازی خواجہ آصف کل گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح کریں گے، گوادر کےلیے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگی، پی کے 503 کو گوادر کے نئے ایئرپورٹ پراترنے پر واٹر سیلیوٹ دیا جائے گا۔

گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی لینڈنگ کپیسٹی کے حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ گوادرایئرپورٹ پر ایئربس 380 بھی لینڈ کرسکیں گے۔

- Advertisement -

بین الاقوامی معیار کے حامل گوادر ایئرپورٹ کی تعمیر پر تقریباً 55 ارب لاگت آئی ہے، ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ بنیادی آپریشنز کے لیے ضروری افرادی قوت ایئرپورٹ پر تعینات ہے۔

پی آئی اے کے مطابق گوادر ایئرپورٹ کو عالمی تجارت، رابطے کے مرکز میں بدلنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، ایئرپورٹ کو مشرق وسطیٰ ایشیا، چین اور دیگر خطوں سے جوڑے گا، گوادر ایئرپورٹ بڑی عالمی منڈیوں تک اضافی رسائی فراہم کرے گا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ سمندری خوراک، معدنیات اور دیگر برآمدات میں اضافی سہولت فراہم کرے گا، گوادر ایئرپورٹ 4300 ایکڑ رقبے کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا ایئرپورٹ ہے، 12000 فٹ لمبے، 246 فٹ چوڑے رن وے پر ایئربس اے 380 لینڈ کرسکتا ہے۔

چینی اور پاکستانی وزرائے اعظم نے نیو گوادر ایئرپورٹ کا ورچوئل افتتاح کردیا

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں