گوادر: گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کمپلیکس کے قریب 15 منٹ سے دھماکے اور شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہر گوادر کے جی پی اے کمپلیکس میں کچھ مسلحہ افراد داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد شدید فائرنگ اور وقفے وقفے سے دھماکے کا سلسلہ جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گوادر میں دہشت گردوں کے حملے کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار کی جانب سے جوابی کارروائی جاری ہے جب کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے مزید نفری کو طلب کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے جبکہ ریسکیو ادارے بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، یاد رہے کہ گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں گوادر پورٹ اتھارٹی، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عملے کے گھر اور کئی دفاتر ہیں۔
مزید تفصیلات کا انتظار کریں۔۔۔۔