دبئی: بلوچستان میں گوادر اسٹیڈیم کے دل کش مناظر نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کو بھی ورطہ حیرت میں ڈال دیا۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورت بھا گئی۔ آئی سی سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دنیا کو چیلنج کیا کہ گوادرکرکٹ اسٹیڈیم جیسا کوئی خوبصورت اسٹیڈیم ہے تو سامنے آئے۔
🖼️ Show us a more picturesque sports venue than the Gwadar cricket stadium in Balochistan.
We'll wait…
📸 @falamb3 pic.twitter.com/lz6nUGr9HH
— ICC (@ICC) January 31, 2021
اس اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے آئی سی سی کو بھی سحر میں جکڑ لیا اور وہ تعریف کیے بغیر نہ رہی۔ دنیا کے سب سے خوبصورت گوادر میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر سیکیورٹی میں بہتری کا ثمر ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں گوادر میں کار ریلی اور نمائشی میچ کی تصاویر دنیا بھر میں سوشل میڈیاپر وائرل ہے۔ گوادر اسٹیڈیم کی سحرانگیز تصاویز نے دنیا میں دھوم مچا دی۔
گوادر اسٹیڈیم کی خوبصورتی نے تبریز شمسی کو بھی اپنے سحر میں جکڑ لیا
دوسری جانب معروف گلوکار فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گوادر اسٹیڈیم کی سحر انگیز ویڈیو شیئر کی جس پر جنوبی افریقی اسپنر داد دینے پر مجبور ہوگئے اور بے ساختہ کہہ اٹھے کہ کیا ہم ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ اس میدان میں نہیں کھیل سکتے؟
تبریز شمسی نے کیپ ٹاؤن کے نیولینڈز اور بھارت کے دھرم شالا کے بعد گوادر اسٹیڈیم کو اپنا تیسرا خوبصورت ترین پلیس قرار دیا۔ خیال رہے بلوچستان میں پہاڑوں اور سمندر کے ساتھ قائم یہ میدان دل کش نظارہ پیش کرتا ہے۔