اتوار, اکتوبر 27, 2024
اشتہار

فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہو کر جم ٹرینر نے خاتون دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جم ٹرینر نے بالی وڈ اسٹار اجے دیوگن کی فلم ’دریشم‘ سے متاثر ہو کر اپنی خاتون دوست کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق وشال سونی نامی جم ٹرینر نے 32 سالہ خاتون ایکتا گپتا کو قتل کرنے کے بعد لاش کانپور کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب دفن کر دی تاکہ پولیس سراغ نہ لگا سکے۔

وشال سونی کو اس سے قبل پولیس نے اسی کیس کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا جب مقتول کے شوہر راہول گپتا نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔

- Advertisement -

’دریشم‘ سے متاثر ہوکر بھارتی فوجی نے دوست کو قتل کر دیا

پولیس کے مطابق وشال سونی اور ایکتا گپتا کے درمیان تعلقات تھے، مقتولہ نے ملزم کی دوسری خاتون سے دوستی کی مخالفت کی تھی۔ 24 جون کو ایکتا گپتا جم پہنچیں اور دونوں میں اس معاملے پر بحث ہوئی تھی۔

جھگڑے کے دوران وشال سونی نے ایکتا گپتا کو گھونسا مارا تھا اور وہ بے ہوش ہوگئی تھیں۔ بعدازاں ملزم نے اسے قتل کرنے کے بعد لاش کو کانپور کے پوش علاقے مں دفن کر دیا تھا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم کو فلم ’دریشم‘ دیکھنے کے بعد مقتولہ کو دفنانے کا خیال آیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور اس کی نشاندہی پر خاتون کی لاش برآمد کی جسے اہل خانہ نے شناخت کیا۔

ایکتا گپتا کے شوہر راہول گپتا نے اس دعوے کی تردید کی کہ ان کی بیوی کے جم ٹرینر کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔

راہول گپتا نے اپنے بیان میں کہا کہ ان دونوں میں تعلقات تھے اور یہ اغوا کا کیس تھا، ہم نے اغوا کی رپورٹ درج کروائی تھی اور چار ماہ کے دوران میڈیا کے ذریعے معلومات بھی فراہم کی تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں