کراچی : حبیب جان نے پیپلزپارٹی کی قیادت کی عذیر بلوچ سے مزید ملاقاتوں کے حوالے سے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لوگ پہلی ملاقات سے انکار کررہے ہیں میں دوسری اور تیسری ملاقات کا بھی جلد انکشاف کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی حبیب جان بلوچ نے گفتگو میں کہا ہے کہ زیدی کا پہلے بھی مشکورتھا آج بھی ہوں، شکرہےآپ لوگ لیاری کے حوالے سے لوگوں کو بے نقاب کررہےہیں۔
حبیب جان بلوچ کا کہنا تھا کہ یہ لوگ پہلی ملاقات سےانکارکررہےہیں میں دوسری اورتیسری ملاقات کا بھی انکشاف بھی کروں گا اور ضروت پڑی تو ان ملاقاتوں کا ثبوت دوں گا، ظفربلوچ کی سربراہی میں ان کی آصف زرداری سےملاقت ہوئی تھی ، لیاری، ملیراور دیگر مضافاتی علاقوں پرعزیربلوچ کی کمانڈاچھی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ نبیل گبول سےپوچھیں وہ ایم این اے ہونے بعد لیاری میں داخل کیوں نہ ہوسکے، ارشدپپو کاقتل ہواتوصورتحال بہتررکھی جاسکتی تھی۔
ملزم عزیربلوچ کے قریبی ساتھی نے مزید کہا کہ میرےخلاف جھوٹےمقدمات کوقائم رکھاگیا اور دیگرلوگوں کے خلاف مقدمات کوختم کیا گیا۔
یاد رہے وفاقی وزیر علی زیدی نے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے ساتھی حبیب جان بلوچ کی انکشافات سے بھرپور ویڈیو جاری کی تھی ، جس میں عزیر بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بارے میں حبیب جان نے کہا تھا کہ 2012 کے آپریشن کے بعد پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ سے دوبارہ رابطہ کیا، اور اسے پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 کروڑ روپے دیے گئے، لیاری آپریشن کے بعد عزیر بلوچ دوبارہ پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے۔
حبیب جان نے ویڈیو میں بتایا کہ جب عزیر بلوچ واپس آیا تو قائم علی شاہ، شرمیلا فاروقی اور فریال بھی عزیر سے ملنے گئیں، اس کے بعد میرے دفتر پر حملہ ہوا اور میرا بھائی زخمی ہوا، جو بعد میں شہید ہوا۔ لیکن بقول چوہدری اسلم اور رحمان ملک کے سب معاملات کا سرغنہ وہ مجھے گردانتے تھے۔