بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

اداکارہ دانیہ انور کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ دانیہ انور کی مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس میں ’بانو‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ دانیہ انور نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ ویڈیو میں مزاحیہ انداز میں بتا رہی ہیں کہ ’کس طرح زندگی بے چینی اور تناؤ کے بغیر گزاری جاسکتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

- Advertisement -

اداکارہ کی ویڈیو پر مداحوں نے لکھا کہ ’ہم منگل کا انتظار کرتے ہیں کیونکہ اس دن ’بانو‘ آپ کا ڈرامہ  نشر کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ دانیہ انور ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ (عائشہ) کی بڑی بہن کا کردار نبھا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ فیروز خان (باسط) اور عائشہ کے درمیان (روہا، عائشہ عمر) کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہوگئیں ہیں جبکہ بانو اپنی بہن کو سمجھانے کی کوشش کررہی ہیں۔

‘حبس‘ کی دیگر کاسٹ میں صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، جنیس ٹیسا (زویا، چھوٹی بہن)، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، عمران اسلم شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کار مصدق ملک ہیں، حبس کی اگلی قسط کل رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں