اشتہار

حبس! ’بانو‘ کی دلچسپ ویڈیو مداحوں کو بھا گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ دانیہ انور کی ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دانیہ انور نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مختلف انداز میں ’ایکسپریشن‘ ظاہر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’صرف ایکسپریشن۔‘

- Advertisement -

ویڈیو میں‌ دانیہ انور مختلف سوالات جن میں کہاں؟َ تم کہاں ہو؟ تم کیسا محسوس کررہے ہو؟ ان سب کو مزاحیہ انداز میں بیان کررہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اداکاری کی تعریف کررہے ہیں۔

دانیہ انور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے دلچسپ ویڈیو شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by TherealDaniaEnwer (@dania_enwer)

واضح رہے کہ دانیہ انور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں اشنا شاہ (عائشہ) کی بڑی بہن (بانو) کا کردار نبھا رہی ہیں۔

ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں فیروز خان، عائشہ عمر، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، جنیس ٹیسا (زویا، چھوٹی بہن)، حنا رضوی، اسرا غزل، جاوید شیخ، عمران اسلم ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کی کہانی عالیہ مخدوم نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کار مصدق ملک ہیں، حبس کی اگلی قسط آج رات 8 بجے نشر کی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں