پیر, نومبر 4, 2024
اشتہار

’میں اسے چھوڑ دوں گی‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ کی 30ویں قسط کا پرومو مداحوں کو بھا گیا۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو)، زویا (جنیسا ٹیسا) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط میں دکھایا گیا تھا کہ باسط اور عائشہ کے درمیان تلخیاں ختم ہوگئیں اور دونوں گھومنے بیرون ملک جاتے ہیں۔

- Advertisement -

29ویں قسط میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باسط نے اہلیہ عائشہ کے لیے سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وہ عائشہ کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر انہیں تقریب میں لے جاتے ہیں جہاں موجود تمام گھر والوں کو دیکھ کر وہ خوشگوار حیرت میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔

’لیکن روہا، عائشہ کو سچائی بتاتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’تم جانتی ہو باسط مجھ سے محبت کرتا تھا، تمہاری والدہ کو باسط نے تم سے شادی کرنے کے لیے 75 لاکھ روپے دیے تھے۔‘

ادھر باسط اور عائشہ روہا کی چالبازی سے بے خبر ہیں، وہ پوچھتے ہیں کہ اسے کون بتا سکتا ہے۔؟‘

’بانو باسط کو فون کرکے بتاتی ہیں کہ عائشہ کو آپ کے اور ’اماں‘ کے شادی کے موقع پر پیسوں کی لین دین کا علم ہوگیا ہے، وہ دوسری جانب بہن کو بھی سمجھاتی ہیں اور کہتی ہیں کہ ’تمہیں جو فیصلہ لینا ہے تم لے سکتی ہو۔‘

عائشہ روتے ہوئے شوہر سے کہتی ہیں کہ ’رشتے احساس سے جڑتے ہیں خریدے نہیں جاتے، چھوڑدیں مجھے، اس خریدے ہوئے تعلق کو ختم کردیں۔‘

وہ بہن بانو سے کہتی ہیں کہ ’وہ کیا چھوڑے گا مجھے، میں اسے چھوڑ دوں گی۔‘

آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائشہ گھر سے کہیں چلی جاتی ہیں اور بانو بھاگتی ہوئی والدہ کو اطلاع دیتی ہیں۔‘ ساس باسط کو فون کرنے عائشہ کے جانے بتاتی ہیں۔‘

’وہ کہتے ہیں کہ ’ایسے کیسے چلی گئی آپ کو پتا نہیں چلا ۔‘ ساس ان سے کہتی ہیں کہ ’مجھے اس بات کی فکر ہے کہ وہ کہیں اپنے ہونے والے بچے کو نقصان نہ پہنچا دے۔‘

باسط عائشہ کو ڈھونڈے کے لیے نکل جاتے ہیں، کیا باسط اور عائشہ کے درمیان غلط فہمی دور ہوپائے گی؟ کیا باسط اور عائشہ روہا کی سچائی کا پتا چل جائے گا؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں