جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

’آئے تم میرے ساتھ ہو اور بات کسی اور سے کررہے ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں باسط کی زندگی میں سوہا کی موجودگی عائشہ کو کھٹکنے لگی۔

ڈرامہ سیریل ’حبس‘ میں فیروز خان (باسط)، اشنا شاہ (عائشہ)، عائشہ عمر (روہا)، اسرا غزل (سعدیہ باسط کی والدہ)، جاوید شیخ، عمران اسلم، صبا فیصل (عائشہ کی والدہ)، حنا رضوی، دانیہ انور(بانو) ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ 25ویں قسط میں دکھایا گیا کہ باسط کے دوست کی شادی کی تقریب میں عائشہ اور روہا بھی موجود ہیں۔

- Advertisement -

باسط عائشہ کا روہا سے تعارف کرواتے ہیں کہ تو وہ کہتی ہیں کہ ’وہی میں کہوں کہ آئے تم میرے ساتھ ہو اور بات کسی اور سے کررہے ہو۔‘

اس کے بعد فوٹو گرافر تصویر بنوانے کا کہتے ہیں تو عائشہ تصویر کھنچوانے کے فوری بعد وہاں سے چلی جاتی ہیں۔

تقریب سے جاتے وقت ’باسط کہتے ہیں کہ میں تمہیں چھوڑ دیتا ہوں، عائشہ کہتی ہیں کہ ’میں جیسے آئی ہوں واپس چلی جاؤں گی آپ کی دوست آپ کا انتظار کررہی ہے۔‘

عائشہ کہتی ہیں کہ ’آپ کی زندگی ہے جو مرضی کریں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔

گھر جانے کے سوال پر ’عائشہ کہتی ہیں کہ آپ مجھے لیے آئے تھے، باسط بولتے ہیں کہ میں لینے آتا۔‘ عائشہ پھر کہتی ہیں کہ آپ مجھے کیوں لینے آتے آپ کو تو صرف ہاتھ پکڑ کر گھر سے باہر نکالنا آتا ہے۔

کیا باسط عائشہ کو چھوڑ دیں‌ گے؟ کیا عائشہ کی والدہ پیسوں کی لالچ میں ان کی دوسری شادی کروادیں گی؟ یہ جاننے کے لیے ’حبس‘ کی 26ویں قسط ہر منگل کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں