اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہیکر نے ریٹائرڈ سائنس دان کے اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے نکال لیے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بینک اکاؤنٹ ہیک ہونے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، ہیکر نے ریٹائرڈ سائنس دان کے اکاؤنٹ سے تیس لاکھ روپے نکال لیے۔

تفصیلات کے مطابق بینک اکاؤنٹ ہیک ہونے کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے ریٹائرڈ چیف سائنٹسٹ ڈاکٹر یوسف خلجی کے اکاؤنٹ سے 30 لاکھ روپے غائب کر دیے گئے۔

[bs-quote quote=”بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈاکٹر یوسف خلجی” author_job=”سائنس دان”][/bs-quote]

بزرگ شہری مدد کی درخواست لیے سپریم کورٹ پہنچ گیا، چیف جسٹس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ بینک فراڈ ہوا ہے۔

ڈاکٹر یوسف خلجی نے کہا کہ ان کے پنشن اکاؤنٹ سے 25 اور 26 اکتوبر کو تیس لاکھ روپے نکلوائے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بینک حکام اور ایف آئی اے کو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی، زندگی بھر کی کمائی ایک دن میں لٹ گئی ہے۔

ریٹائرڈ سائنس دان نے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انھیں انصاف دلایا جائے۔


یہ بھی پڑھیں:  پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ، لاکھوں ڈالر نکال لیے گئے


خیال رہے ایک ہفتہ قبل پاکستان کی تاریخ میں بینکنگ سسٹم پر سب سے بڑا سائبر حملہ ہوا، جس میں بینک اسلامی کے کریڈٹ، اے ٹی ایم کارڈز سے لاکھوں ڈالر نکالے گئے۔

اس سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے سمندر پار ٹرانزیکشنز کے لیے عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں، اسٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ ملک میں تمام پے منٹ کارڈز کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کریں، اور کارڈز کے استعمال خاص طور پر بیرون ملک لین دین کی ریئل ٹائم نگرانی کی جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں