بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

ہیکر نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ذریعے ٹریفک جام کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس میں ہیکر نے آن لائن ٹیکسی سروس کی کئی ٹیکسیوں کو ایک ہی سڑک پر جمع کرکے ٹریفک جام کردی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیش آیا ہے، جہاں ہیکر نے آن لان ٹیکسی سروس Yandex کی ایپ کے ذریعے شہر کی مصروف شاہراہ Kutuzovsky پر ٹریفک جام کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ یکم ستمبر کو پیش آیا تھا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دکھایا گیا کہ متعدد ٹیکسیاں ایک ہی جگہ پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں۔ ویڈیو کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں

ٹیکسی سروس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہیکرز نے سروس پر حملہ کر کے درجنوں ٹیکسیوں کو ایک ہی مقام پر بیک وقت طلب کیا جس کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا، جو کہ 40 منٹ تک جاری رہا۔

ایک ہیکر گروپ Anonymous نے اس کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں