ریاض: سعودی حکومت کے مختلف محکموں ، اہم اداروں اور شعبہ ٹرانسپورٹ سمیت مختلف تنصیبات کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کر کے خطرناک وائرس چھوڑ دیا جس کے باعث متعلقہ ویب سائٹس بری طرح متاثر ہوئیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وزارت داخلہ کے ایک ذیلی ادارے نیشنل سائبر سکیورٹی سینٹر کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’’سعودی حکومت کے مختلف محکموں اور اہم اداروں کی ویب سائٹس پر ہیکروں نے حملہ کیا اور سسٹم کو مفلوج کردیا ہے‘‘۔
پڑھیں: ’’ ہیکرز نے 50 کروڑ صارفین کی معلومات چوری کیں،یاہو ‘‘
اس ضمن میں امریکی انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنی فرموں نے کہا ہے کہ ’’ہیکرز نے حملہ میں شمعون وائرس کا استعمال کیا ، اس سے قبل بھی اس وائرس کے ذریعے مختلف ویب سائٹس پر حملہ کیا گیا تھا‘‘۔