گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے ذریعے ہیکنگ کا خدشہ ہے جس کے لیے صارفین کو خبردار کر دیا گیا ہے۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیکرز گوگل کروم اور موزیال کے ذریعے صارفین کے ڈیٹا سے اہم معلومات چراسکتے ہیں۔
ایڈوائزری کے مطابق ہیکرز صارفین کی معلومات اور اسٹور کیا ہوا ڈیٹا چوری کرسکتے ہیں۔ ہینکنگ سے ڈیسک ٹاپس، موبائل ڈیوائسز میں استعمال کرنے والے صارفین متاثرہوسکتے ہیں۔
نیشنل سائبرایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ہیکنگ سے بچاو کے لئے سفارشات دے دی ہیں۔
صارفین کو گوگل کروم اور موزیلا فائرفاکس کے جدید ورژن انسٹال کرنے کی سفارش کی گئی ہے اور صارفین کو غیرتصدیق شدہ ویب سائٹس تک رسائی محدود کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔