پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی والدہ خاور کیانی آج انتقال کر گئیں۔ مرحومہ نے بیٹی کی آواز میں مشہور ہونے والے گانے ’بوہے باریاں‘ کے بول لکھے تھے۔
گلوکارہ کی ٹیم نے ان کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ سے دونوں ماں بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ شاعرہ خاور کیانی آج اپنے گھر پر انتقال کر گئیں، اس موقع پر ان کے اہل خانہ اور دوست موجود تھے۔
خاور کیانی سے واقفیت رکھنے والے ان کے عنایت، وقار اور طاقت کو خوب جانتے ہیں۔ ایک مضبوط اور خود مختار والدہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ لڑکیوں کے ایک سرکاری اسکول میں پرنسپل اور ایک نامور شاعرہ تھیں۔
- Advertisement -
انہوں نے ’بوہے باریاں‘ جیسا مشہور گانا اور ورلڈ کپ 1999 کے ترانے ’انتہائی شوق‘ اور ’آس پاس‘ لکھے۔
View this post on Instagram