تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

حدیقہ کیانی نے نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا

پاکستانی گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی نے ایک شو کے دوران اپنی نجی زندگی کے رازوں سے پردہ اٹھا دیا۔

معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں ایک ویب شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بیٹے کو گود لینے اور دوسری شادی کے حوالے سے گفتگو کی۔

گلوکارہ نے بتایا کہ جب میری پہلی طلاق ہوئی تو اس کے بعد کئی عرصے تک دوسری شادی نہیں کی تھی لیکن اس دوران ایک ایسا شخص تھا جو میری زندگی میں ایک فاصلے تک میرے ساتھ موجود تھا۔

حدیقہ کیانی نے کہا کہ اس وقت میرا دل چاہتا تھا کہ میں ماں بنوں تو میں نے یہ بات اس شخص سے شیئر کی کہ میں کسی بچے کو گود لینا چاہتی ہوں جس کے بعد انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر یہ میری خواہش ہے کہ مجھے ایسا ضرور کرنا چاہیے۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری دوسری شادی کی وجہ بھی میرا بیٹا ہی بنا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ میرے بیٹے کو باپ کا نام ملے تاکہ بیٹے کو باپ کی سرپرستی نہ ہونے کے باعث پیش آنے والے مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے کہا کہ بیٹے کو گود لینے کے دو ماہ بعد دوسری شادی کرلی لیکن مختلف مسائل کے باعث یہ تعلق بھی زیادہ عرصہ نہ چل سکا اور ہم نے علیحدگی اختیار کرلی۔

اس شو کے دوران گلوکارہ نے حکومت سے سنگل مدر بچے کے پاسپورٹ میں بطور سرپرست ماں کا نام شامل کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

واضح رہے کہ حدیقہ کیانی کا ایک بیٹا نادِ علی ہے جو انہوں نے گود لیا ہوا ہے۔

Comments

- Advertisement -