بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

محمد حفیظ نے کس کھلاڑی کو ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شان مسعود کو ٹیسٹ اور ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے پورا یقین تھا کہ ٹیسٹ اوپنر شان مسعود کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پرفارم کریں گے۔

محمد حفیظ نے کہا کہ شان مسعود نے کاؤنٹی سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس کے باعث وہ قومی ٹیم میں واپسی کے مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شان کی محنت اور تکنیک سے متاثر ہوں پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو شان مسعود کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے انہیں کھیل کے تینوں فارمیٹ میں شامل کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: شان مسعود نے کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اور ڈبل سنچری جڑ دی

انہوں نے مزید کہا کہ شان مسعود کو ٹی ٹوینٹی میں بہتر کارکردگی دکھانے کی ضرروت ہے، انہیں پاکستان کے لیے ٹیسٹ میچ ضرور کھیلنا چاہیے جبکہ انہیں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں شان مسعود دو ڈبل سنچریاں اسکور کی تھیں۔

یاد رہے کہ اوپننگ بلے باز شان مسعود پاکستانی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے اور انہیں آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ہوم سیریز سے بھی باہر کردیا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں