قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ بن گئے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسان علی انجری کے بعد پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ان کی جگہ محمد حفیظ کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
محمد حفیظ نے 367 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اور 7811 رنز بنائے ہیں جس میں دو سنچریاں اور 43 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
آل راؤنڈر نے بطور اسپنر 6.42 کے اکنامی ریٹ سے 202 وکٹیں بھی حاصل کررکھی ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا آٹھواں ایڈیشن آج سے شروع ہو گا۔
ایونٹ کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان رات 8 بجے کھیلا جائے گا۔