پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

محمد حفیظ نے بھارتی کھلاڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیپئر: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ سال 2020 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں محمد حفیظ نے 41 رنز کی شاندر اننگز کھیلی اور بھارتی کھلاڑی لوکیش راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پروفیسر نے ٹی ٹوینٹی میں شعیب ملک کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

- Advertisement -

محمد حفیظ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز میں 144 رنز بنائے اور رواں سال 8 اننگز میں 20 چھکوں اور چھتیس چوکوں کی مدد سے 415 رنز جوڑے۔

حفیظ کا شاندار چھکا ، گیند گم ہوگئی

دوسری جانب نیپر میں محمد حفیظ نے شاندار چھکا لگا کر گیند میدان سے باہر پھینک دی، پروفیسر نے جمی نیشم کی گیند پر چھکا مارا تو گیند گراؤنڈ سے باہر چلی گئی ، امپائر کو دوسری گیند لانی پڑی۔

مزید پڑھیں: رضوان نے لاج رکھ لی، تیسرا ٹوئٹنی پاکستان کے نام

واضح رہے کہ قومی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوینٹی میں کیویز کو 4 وکٹوں سے شکست دی، سیریز نیوزی لینڈ نے 2-1 سے اپنے نام کرلی، محمد رضوان کو شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ ٹم سیفرٹ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 26 دسمبر سے ہوگا، بابر اعظم کے انجرڈ ہونے کے سبب محمد رضوان قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں