اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

محمد حفیظ کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے لب کشائی

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے اہم اشارہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ریٹائرمنٹ کا نہیں سوچا، ورلڈ کپ کے بعد اس حوالے سے سوچ بچار کروں گا‘۔انہوں نے کہا کہ ’میں ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ بننا چاہتا ہوں‘۔

انہوں نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ ’سیمی فائنل میں جو بھی ٹیم آئے، ہم اُس کے لیے تیار ہیں، اگر بھارت سے بھی مقالہ ہوا تو کوئی فکر کی بات نہیں کیونکہ ہماری ٹیم بہت فارم میں ہے اور بابر کی قیادت میں اچھی کارکردگی جاری ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’سیمی فائنل سے پہلے ہمارا ایک میچ اسکاٹ لینڈ کے خلاف ہے، اُس میں بھی فتح حاصل کرنے کی کوشش کریں گے، سارے کھلاڑی اپنی کارکردگی پر توجہ دے رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: راشد خان نے حفیظ کو آؤٹ کرکے اہم اعزاز حاصل کرلیا

یہ بھی پڑھیں: جیت کی خوشی میں حفیظ اہلیہ کی سالگرہ بھول گئے

محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ ’بھارت کے خلاف جیت سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا، پہلے بھارت سے شکست ہوتی تھی تو  برے نتائج برداشت کرنا پڑتے تھے، جس کی وجہ سے کھلاڑی دباؤ کا شکار رہتے تھے‘۔

آل راؤنڈر نے کہا کہ ’ہم نے مشکل حالات میں ٹورنامنٹ شروع کیا، پاکستان نے اس ٹورنامنٹ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بابر کی کپتانی بہت بہتر ہو رہی ہے، ہمارا مقصد چیمپیئن بننا ھے اور اس کے لیے ہم تیار ہیں‘۔

اہم ترین

مزید خبریں