تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

پاکستانی ٹیم ون ڈے ورلڈکپ فائنل کھیلے گی، محمد حفیظ کی پیش گوئی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ نے پاکستانی ٹیم کے ورلڈکپ کا فائنل کھیلنے کی پیش گوئی کردی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام باؤنسر میں میزبان شعیب جٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے محمد حفیظ نے پیش گوئی کی کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کا فائنل ضرور کھیلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعلاوہ فائنل فورمیں جانے والی دوسری ٹیم کے بارے میں کچھ نہیں بتا سکتا، 2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کا خیال دل سے نکال دیا ہے، مگر ورلڈکپ جیتنا میری زندگی کا خواب ہے اور خواہش ہے کہ ایسی کارکردگی دکھاؤں جس سے پاکستانی ٹیم کو فتح حاصل ہو۔

محمد حفیظ نے کہا کہ ’پاکستانی کرکٹرز نے ہر جگہ خودکو منوایا اور مشکل حالات میں بہترین انداز سے پرفارم کیا،ہمیں اسپن سیکٹر میں تھوڑےکام کی ضرورت ہے، اسپنرز کو پرفارمنس بہتر بنانا ہوگی، عماد وسیم اچھا اسپینر ہے مگر اچھا پرفارمر نہیں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’کوچنگ کے بارے میں  فی الحال نہیں سوچا،  رمیزراجہ کرکٹ کوسمجھتےہیں ان کا چیئرمین بنناخوش آئند ہے اور میرا اُن سے کوئی تنازع نہیں، میں اُن کی عزت کرتا ہوں، میرا فوکس اس وقت صرف ورلڈکپ پر ہے، ہم ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے‘۔

بین الاقوامی ٹیموں کو پیغام دیتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ ’پاکستان ہر طرح سے ایک محفوظ ملک ہے، ہم نے مشکل حالات میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ میں کرکٹ کھیلی،  جس نمبرپر بھیجا جاتا ہے وہاں سنچری کےلیے بالز کم ہوتے ہیں‘۔

محمد حفیظ نے نشاندہی کی کہ ’پاکستان کی فیلڈنگ میں بہت زیادہ بہتری کی ضرورت ہے، اس کے ساتھ اگر اسپنرز پر بھی کام ہوگا تو ہم ون ڈے ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کے طور پر سامنے آئیں گے‘۔

آل راؤنڈر نے بتایا کہ ’میں اپنی اہلیہ کو دو سال سے یہی کہہ رہا ہوں کہ ورلڈچیمپئن بننا ہے، میری 6 سالہ بیٹی ہر بار اس خواہش کا اظہار کرتی ہے کہ میں جارحانہ بیٹنگ کروں اور ہر بال پر چھکا ماروں‘۔

Comments

- Advertisement -