پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ خفیظ شیخ کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی اور زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب کے پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، ای سی سی نے زرعی شعبے کیلئے 56.60 ارب کے پیکج کی منظوری دے دی ، جس کے تحت کسانوں کوکھادکی خریداری پر37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی، زرعی پیکج 100 ارب کے ایس ایم ای وزرا ریلیف فنڈ کا حصہ ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مقامی تیارٹریکٹرزپرسیلزٹیکس پرسبسڈی ، پاکستان مشین ٹول فیکٹری کےملازمین کی تنخواہوں کیلئےگرانٹ اور جوڈیشل اکیڈمی ملازمین سےمتعلقہ اخراجات کیلئے4 کروڑکی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔

اجلاس میں اسٹیل ملزکے8ہزار ملازمین کیلئے18.74ارب کی فراہمی کی سمری پرغور مؤخر کردیا گیا جبکہ ای سی سی نےموبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔

اعلامیہ کے مطابق ای سی سی نے آزادکشمیرکوپاسکو سے1.52 ارب کی اضافی گندم کی فراہمی ، ڈیفنس سروسز سمیت مختلف اداروں کیلئے16.6ارب کی گرانٹس منظوری بھی دی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کنٹرول لائن پرمقیم آبادی کیلئےریلیف پیکج کی بھی منظوری دی ، جس کے تحت ایل اوسی کے شہریوں کو جنوری سےجون تک کیلئے 12 ہزار یکمشت دیں گے۔

مزید پڑھیں :  اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پرسمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوارسال

یاد رہے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق کی ہدایت پر اسمارٹ فون مینوفیکچرنگ پر سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کوبھجوا دی گئی ، امین الحق کا کہنا ہے ملک میں کم قیمت پر سمارٹ فون کی دستیابی وزارت آئی ٹی کی ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر امین الحق نے کہا تھا کہ ملکی سطح پر اسمارٹ فون مینوفیکچر نگ کی صلاحیت کوبڑھاناناگزیرہے، اقدام موبائل ایکسپورٹ سے زرمبادلہ اور نوکریاں بڑھانے میں معاون ہوگا۔

یاد رہے رواں سال فروری میں انجینیئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (ای ڈی بی) نے موبائل ڈیوائس کی مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دی تھی تاکہ مقامی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوسکے۔

خیال رہے کہ پاکستان موبائل فون کے لیے دنیا کی تیسری بڑی مارکیٹ ہے جہاں سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ موبائل فونز فروخت ہوتے ہیں۔

مقامی سطح پر موبائل کی مینوفیکچرنگ سے ملک میں تقریباً 2 لاکھ روزگار پیدا ہوں گے اور ملک عالمی سطح پر سپلائی چین کا حصہ بن سکے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں