اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، غربت کےخاتمے کیلئے ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، جس میں غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ کی  منظوری کا امکان  ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس شروع ہوگیا ، مشیرخزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ، اجلاس میں15 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش ہوگا۔

اجلاس میں رواں مالی سال حکومت کی جانب سےخریدی گئی گندم کی رپورٹ پیش ہوگی اور ای سی سی مالی سال 21- 2020 کیلئے کپاس کی قیمت کا تعین کرے گی جبکہ کپاس کی فصل کی امدادی قیمت سے متعلق سمری اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں 100اور200ارب روپےکےاسلامی سکوک سہولت کےاجراکافیصلہ ہوگا جبکہ غربت کے خاتمے کیلئے 1کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد کی ضمنی گرانٹ منظوری کا امکان ہے۔

کنٹرولرجنرل آف اکاؤنٹس کیلئے 30کروڑ 66لاکھ روپےاضافی فنڈز ، اسپیشل ایجوکیشن اسکول کیلئے فنڈز مختص کرنے اور اسپیشل ٹیلی کام مانیٹرنگ منصوبے کے لئے فنڈز کی فراہمی کا امکان ہے۔

ایجںڈے کے مطابق پاورہولڈنگ کمپنی کیلئے40ارب کی سوورن گارنٹی سمری پیش کی جائے گی جبکہ نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی کیلئے مراعاتی پیکج کی منظوری بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

اجلاس میں متعدد اداروں کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹس بھی منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں